ملک اسد کھوکھر نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہاس میں ملک اسد کھوکھر سے حلف لیا ۔گورنر ہاوس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی تقریب میں شرکت کی ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسد کھوکھر سے حلف لیا۔گورنر پنجاب چوہدر محمد سرور نے اسد کھوکھر کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسد کھوکھر اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں گے ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے کہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے،اسد کھوکھراپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close