سلنڈر والی گاڑیاں قومی شاہراہوں اور موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گی

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس نے کمرشل گاڑیوں سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور سی این جی سلنڈرز ہٹانے کی ہدایت جاری کردی۔انسپکٹر جنرل(آئی جی)موٹروے پولیس کلیم امام نے ہدایت کی کہ کمرشل گاڑیوں سے گیس سلنڈر ہٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو دا پر نہیں لگایا جا سکتا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھاکہ سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سلنڈر والی گاڑیاں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر نہیں کر سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close