قبل از وقت الیکشن کی تیاریاں؟ سینیٹر فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز خبر دیدی

لاہور (پی این آئی)حکومتی رہنما نے ایک سال بعد عام انتخابات کے انعقاد کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے اہم بیان دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ممکن ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے چند ماہ بعد انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔تحریک انصاف کے سینیٹر کے مطابق امکان ہے کہ آئندہ عام انتخابات 4 سے 6 ماہ پہلے ہی منعقد کروا لیے جائیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بہت غیرمستحکم ہوچکی، کسی بھی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں، پیپلزپارٹی نے الیکشن کی تیاری کرلی، بڑی بڑی سیاسی شخصیات دھڑا دھڑ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں، چند روز میں واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھران کی چیخیں سنیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ باربار ناانصافی کررہی ہے،کراچی سے کشمیر تک پیپلزپارٹی میں سیاسی لوگ شامل ہورہے ہیں، نچلی سطح سے لے کر اوپر کی سطح تک بڑے بڑے لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں، عوام نے دونوں جماعتوں کو بھگتا ہے، تبدیلی کو بھی پہچانا ہے، اصل چہرہ غربت بے روزگاری ہے، اسی لیے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوورہے ہیں۔حکومت اس وقت بہت زیادہ غیرمستحکم ہوچکی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے ہم عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔بلاول نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بڑی عزت کرتے ہیں، اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوتی اور جموری انداز میں سیاست کیا جاتا تو ہم نقصان پہنچاسکتے تھے، جب تک پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ تھی تب تک اپوزیشن مسلسل جیت رہی تھی، ضمنی الیکشن بھی جیت گئے، اس سے پتا چلا عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔ہم نے اسلام آباد میں اپنا سینیٹر منتخب کروایا، اگر اپوزیشن آج بھی سنجیدہ ہے اور پہلے عثمان بزدار اور پھر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ان کو پتا چلے گا کون اپوزیشن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے وہ صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 11سوارب روپے کااعلان کیا، حکومتی اعلان کو ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا، ہم نے ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی، کچھ عرصے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھر ان کی چیخیں دیکھنا، حکومت کو دہشتگردی کے خاتمے کی لیے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو شکست دیں گے، دورہ امریکا میں واشنگٹن تو گیا ہی نہیں تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے مشرف کوبھگایا ہم کپتان کو بھگائیں گے۔ ملک میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ امریکا کے پہلے دورے کے دوران واشنگٹن نہیں گیا۔ اب چند روز میں واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھران کی چیخیں سنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close