لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پی پی 38 سیالکوٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کو درخواست جمع کروادی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ( ن) عطاء اللہ تارڑ اور پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے امیدوار طارق سبحانی نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی ۔ درخواست میں پورے حلقہ میں فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے 24 اگست کو باقاعدہ سماعت کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں