لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کرکے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل ہونے والے اجلاس سے متعلق مشاورت کی ہے۔ شہبازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس کے سلسلے میں پارٹی قائد نواز شریف سے فون پر مشاورت کی اور دونوں رہنماوں نے حکومت مخالف تحریک تیزکرنے اورپی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔ نواز شریف نے شہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنماو¿ں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماو¿ں کااجلاس بھی بلائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں