لاہور (پی این آئی) سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو نے کہا کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔ دوسری جانب دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں