پشاور(آ ئی این پی ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔۔۔
سابق ایم این اے کا بیٹا نشہ کرتے ہوئے گرفتار، آئس، شراب اور چرس برآمد
لاہور(آئی این پی ) شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا سلمان منج منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ پولیس نے سلمان منج کو اسلام پورہ کی حدود کھوکھا سٹاپ بند روڈ سے گرفتار کیا۔ سلمان منج اپنی گاڑی میں نشہ کر رہا تھا۔ گاڑی سے آئس ،شراب اور چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔ گرفتار ہونے والا ملزم سلیمان منج پنجاب اسمبلی میں سرکاری افسر ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں