جعلی اوردونمبرشناختی کارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے، شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے، این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں شکست کھائیں گی، پاکستان کوسرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ، کسی کے عقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کوچھوڑیں گے ، محرم الحرام کے دوران تمام عزادار این سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالو کریں، داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،نادرا کوچلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنزلیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈکو ختم کرکے دونمبرکارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کرتا ہوں، یہ بیان جھوٹا اور غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے چاروں اطراف باڑ لگی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت کے ساتھ ثبوت ہیں تو پیش کرے، بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بھارت اور اسرائیل افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، انٹرنیشنل میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں غیر حقیقی ہیں، افغانستان کا مسئلہ افغانی جانیں اور افغانستان پاکستان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جدوجہد آزادی کشمیر کے ساتھ ہیں۔وزیرداخلہ نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا کہ تمام حکام کو ہدایات کردی ہیں کہ عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، ہم نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے، عوام سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سے پہلے جاری ہونے والے 7 ملین شناختی کارڈ ریونیو کریں گے، جعلی شناختی کارڈز کو ختم کیا جائے گا، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں مدد فراہم کرنے والے افسران کو نکالا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے حوالے سے تحقیقات افغان وفد کو فراہم کر دی گئی ہیں،نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close