پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بھی بڑے سیاسی سرپرائز کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی بڑا سیاسی سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کا کارکن مایوس ہے اور جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں ملے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارکردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔۔۔۔؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close