بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے۔ چینی سفیر سے ہفتے میں دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، وزیر خارجہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔افغان سفیر کے معاملے پر پاکستان آنے والا وفد واپس چلا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے منسوخ ہے ۔شہباز شریف کی گرفتاری پر کچھ نہیں ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا 14 اگست کا جلسہ منسوخ کر رہا ہوں ۔ لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں