اسلام آباد (آئی این پی)امریکا نے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10لاکھ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ پاکستان کے حوالے کردیں ، جس پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10لاکھ ریپڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کی گئی ، جس پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے یو ایس ایڈ کی طرف سے ریپڈ ٹیسٹ مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امداد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات،دو طرفہ تعاون کی عکاسی کرتی ہے، اس مو قع پر یو ایس ایڈمشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا کہ ٹیسٹ سرویلنس، تشخیص کے ذریعے پھیلا روکنے میں معاون ہوں گے ، امداد صحت نظام کی مضبوطی میں معاون ثابت ہورہی ہے،جولی کوئنن نے کہا کہ عوامی صحت بہتر ،ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے میں بھی مددملتی ہے، کورونا امداد پیکج کے تحت200وینٹی لیٹرز ،4کروڑڈالر سے زائد رقم مختص ہے، امداد کیذریعے علاج کی سہولتوں،کورونا سینمٹنیکیلئیاقدامات کئیگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں