وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، اہم امور پر بریفنگ دی

لاہور(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان سے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ،ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، عوام کے ریلیف کے اقدامات، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لائحہ عمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،وزیراعلی نے وزیرِ اعظم کو حکومت پنجاب کے انتظامی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جن کو وزیرِ اعظم نے تسلی بخش قرار دیا، گفتگو کے دوران محرم الحرام میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریف کیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم کو بھونگ میں مندر کی تعمیر اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے انتظامات کو مزید مستحکم کرنے کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close