لاہور (آئی این پی ) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا، این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاون لگایا گیا لاک ڈان 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز بند کر دیئے گئے ، اِن ڈور ڈائننگ بند کر کے آوٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتیاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاون کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں