جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،اجتماعی استعفوں کی تجویز پر غور

اسلام آباد (آن لائن)جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی طور پر استعفوں کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ میں 9 اراکین قومی اسمبلی اور 21 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں مشاورتی اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا، جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم اجلاس ہوگا۔ ترین گروپ میں دو صوبائی وزراء ، دو معاونین خصوصی، دو مشیر اور دو پارلیمانی سیکرٹریز شامل ہیں۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close