سندھ میں نئے وزیر اعلیٰ کے لیے نام سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) ان دنوں صوبہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں گرم ہیں اور مختلف نام سامنے آ رہے ہیں۔ انہی میں ایک نام سندھ اسمبلی کے اسپیکرآغا سراج درانی کا بھی ہے۔اس حوالے سے آغا سراج درانی نے صوبے کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور اس کے لیے ان کا نام سرفہرست ہونے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچےتو وہاں موجود صحافیوں نے سوال کیا کہ سنا ہے وزیر اعلیٰ تبدیل ہو رہا ہے ، آپ کا نام سرفہرست ہے ؟اس کے جواب میںآغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین صاحب سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں، میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close