کورونا وباء کا لاک ڈاؤن، پنجاب میں سختی، سندھ میں نرمی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے صوبوں میں کورونا کیسوں کے اضافے کے پیش نظر مختلف حکمت عملی پر کام جاری ہے، ایک طرف پنجاب میں سختی کی جا رہی ہے تو دوسری جانب کیسوں کی شرح میں اضافے کے باوجود نرمی کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں ہوگا۔جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 31 اگست تک ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ترمیم شدہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگی جبکہ دیگر انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close