فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ،ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ہیں۔فردوس باجی آپ ایک فون کال کی مار نکلی ۔مجھے ذاتی طور پر فردوس باجی سے دلی ہمدردی ہے ۔افسوس کی بات ہے کہ ہر بار زبردستی استعفے لیکر خوشی خوشی فورا منظور کرلیے جاتے ہیں۔عمران خان کے حکم پر پنجاب میں وزراء اور بیوروکریٹس کو لگانا اور ہٹانا صوبائی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے مستعفی ہونے پر ردعمل میں کہا عمران خان تین سال بعد بھی اپنے وسیم اکرم پلس کو با اختیار نہیں بناسکے۔گیارہ کروڑ کا صوبہ ایک انڈرٹریننگ شخص کے حوالے کرنا عمران خان کی دانستہ غلطی تھی۔شہبازشریف کا مقابلہ کرنے والے عثمان بزدار ایک چپڑاسی تبدیل کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتے۔جب قوم پر چابی والے کھلونے اور ریموٹ کنٹرول پر چلنے والے لوگ مسلط ہونگے تو ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے۔چابی والے کھولنے کی تین سال سے سیاسی دکان نوازشریف اور شہبازشریف کے سہارے ہی چل رہی ہے۔عمران خان کے کھاتے سے نوازشریف کا نام نکال دیں تو ان کی ٹوٹل کارکردگی زبان جمع خرچ تک محدود ہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close