اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.01 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جہاں کورونا پازٹیو شرح 13.15 فیصد تک جاپہنچی ہے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے 814 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں