پاک ایران دوستی اور 14اگست کی جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محفل مشاعرہ کا اہتمام

کوئٹہ (آن لائن )خانہ فرہنگ کوئٹہ ایران کے زیر اہتمام74 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے اتوار کو پاک ایران دوستی اور 14اگست کی جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اتوار کو محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، مشاعرے میں اردو، فارسی اور علاقائی زبانوں میں مرد و خواتین شعرا نے شرکا کو اپنے اشعار سے محضوظ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری ثقافت و سیاحت سرور جاوید اور اعزازی مہمان نامور ادیب و شاعر ڈاکر عرفان بیگ تھے،محفل مشاعرہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماں اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے بھی شرکت کی جبکہ محفل مشاعرہ کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کوئٹہ سید تقی زادہ واقفی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close