کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ نے محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پیر کو کوئٹہ میں ہونیوالے اجلاس کے تمام ترانتظامات مکمل ہوچکے ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ مرکزی ریت ہلال کمیٹی کے تمام اراکین آج پہنچ جائینگے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطاب فرمائینگے پاکستان کی سلامتی و استحکام بحثیت قوم ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اتحاد و یگانگت،امن اور بھائی چارے کے لیے علما کرام کردار ادا کریں دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے سازشیں کررہے ہیں فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے کی سازش ملک میں امن کے خلاف ہے فرقہ واریت سے انتشار اور اختلافات کو امتِ مسلمہ کے درمیان آنے نہ دیں محرم الحرام میں برداشت اور محبت کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علما اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ ملک دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما، اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور اسلام کے اس پیغام محبت، رواداری اور برداشت کو اجاگر کریں۔ تمام مسالک اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کرقیام امن اور اتحاد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا قیام امن میں علما کا کردار مثبت اور مثالی ہے#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں