اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ثنا اللہ زہری اور جنرل عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانئے کی وجہ سے لوگ(ن) لیگ چھوڑ رہے ہیں ،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ( ن) لیگ کے لوگ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے سے تنگ آ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں،کراچی میں مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی نفی ہے ،مرتضی وہاب کی تعیناتی چلینج کرنی ہے یا نہیں تحریک انصاف سندھ فیصلہ کرے گی،جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں،اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں