راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 6بڑے ڈیلرز گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی) تھانہ ترنول پولیس نے ایک گائوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران 6بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 5.6کلو ہیروئن، 2کلو چرس اور ایک گن برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق ڈورے گائوں میں ہونے والے آپریشن کے دوران 100گھروں کو چیک کیا گیا۔ کارروائی میں منشیات کے 6بڑے ڈیلرز کو گرفتار کرکے 5ہزار 600گرام ہیروئن، دو کلو گرام چرس اور ایک گن برآمد کرلی گئی، جانچ پڑتال کے لیے 15مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن منشیات کے خلاف مہم کے سلسلے میں کیا گیا اورمنشیات کے خاتمے تک اسلام آباد پولیس کی مہم بلاتفریق جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں