بلاول بھٹو بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات

فیصل آباد(آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بلوچستان کو چھوڑیں سندھ کی فکر کریں، اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بلاول کی بلوچستان میں وزیراعلی لگانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، پیپلزپارٹی میں اتنی اہلیت ہوتی تو علاقائی جماعت نہ بنتی،فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ صرف کرپشن ، جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کو عزت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close