کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے کے ڈی اے کے تعاون سے منوڑا جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضی وہاب نے منوڑا ساحل کا دورہ کیا اور جزیرے کو تفریحی مقام میں بدلنے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریح مقام بنانے جارہے ہیں یہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں،بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک اس پر کام مکمل کریں گے یہ تفریحی جگہ منوڑا پر اونچی چٹان پر بنایا جائے گا جہاں سے شہری ساحل پر بھی جاسکیں گے،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے بھی سہولتیں دستیاب ہوں گی ہماری کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں