سیاحتی مقامات کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے سول ایوی ایشن کا مہم چلانے کا اعلان

کراچی(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور انہیں کچرے سے صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے۔ سی اے اے کی جانب سے ائیر لائنز کو جاری خصوصی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات گلگت، چترال، اسکردو اور سیدو شریف کی پرواز وں پر خصوصی اعلانات کیے جائیں۔ایوی ایشن اعلامیے کے مطابق دوران پرواز ائیرلائنز مسافروں سے سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کا اعلان لازمی کریں۔اس کے علاوہ ائیر لائنز گلگت، اسکردو، چترال اور سیدو شریف آنے والے مسافروں سے سیاحتی مقامات پر کچرا نہ پھینکنے کی درخواست کا اعلان بھی کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close