اسلام آباد (پی این آئی )بابو سر ٹاپ پر حادثہ،ڈپٹی کمشنر دیامر کی بروقت کارروائی، 4 بچوں کی زندگیاں بچا لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح خاندان بابو سر ٹاپ سے واپس ناراں کیلئے جارہا تھا والدین بچوں کو گرم کپڑے دلوانے کیلئے کار سے نیچے اتر اور بچوں کو گاڑی میں ہی چھوڑ دیا ۔ گاڑی میں موجود بچوں نے کار کی ہینڈ بریک اور گئیر کو چھیڑ دیا جس کی وجہ سے کار گہری کھائی کی طرف چلنا شروع ہو گئی ۔ والدین نے جب دیکھا کہ گاڑی تیز کیساتھ گہری کھائی کی طرف بڑھ رہی ہے تو وہ خوف سے چلانے لگے، وہاں موجود مقامی افراد اور دیگر سیاحو ں کی جانب سے مدد کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بچے شدید زخمی ہو گئےبچوں کو فوری طور پر 1122پر ریجنل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد چلاس اسپتال پہنچے اور بہتر طبی امداد کیلئے بچوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت کے اسپتال منتقل کیا ۔ ڈی سی سعد نے بروقت اقدام سے انسانی خدمت کی بہترین مثال قائم کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر کے بروقت اقدام نے انسانی خدمت کی بہتر مثال قائم کردی، جبکہ بچوں کی حالت اب ٹھیک ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی سی سعد کے اقدام کی بھر پور تعریف کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں