سندھ میں پی پی کو بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی کے مشہور رہنما پی ٹی آئی میں شامل‎

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ میں پی پی کو بڑا دھچکا ، پیپلز پارٹی کے مشہور رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹراور ایم این اے محمد علی بروہی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وڈیروں کی جماعت بن چکی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا نظریہ مجھے پسند آیا جس کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبو کرنے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close