اسلام آباد (پی این آئی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2019-20 میں بے نظیر انک سپورٹ پروگرام کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 20 کے 55 ہزار 383 سرکا ری ملازمین، پینشرز اور ان کے خاندان باقاعدگی سے رقوم وصول کرتے رہے،سرکاری ملازمین اور انے خاندان نے6ارب،80کروڑ روپے غریبوں کا مال کھایا ہے۔آڈیٹر جنرل کی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ انصاف دینے والے ججز بھی اس مد میں رقوم کھانےمیں ملوث ہیں،چار ججزنے براہ راست خود مجموعی طور پر 6 لاکھ، 90 ہزار روپے پروگرام کے تحت کھائے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے8 افسران نے اپنے اور خاندان کے نام پر 8 لاکھ 31 ہز ار، گریڈ 19 کے 61 افسران نے74 لاکھ، گریڈ 18 کے 83 افسران نے 1 کروڑ سے زائد رقوم بٹوری ہے،کرپشن میں اس بار بھی سندھ بازی لے گیا، سب سے زیادہ سندھ کے 56 ہز ار ملازمین نے پروگرام کے تحت کی صدقے کی رقم کھائی، اور 6ارب،74کروڑ روپے حاصل کئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں