سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا

ٍاسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میںکوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔اتوار کو چینی سفیرنونگ رونگ نے وزیرداخلہ شیخ رشیدکی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائیں گے ، پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میںکوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ، اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزارت داخلہ کا مشکور ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں