پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کیلئے بکنگ بند کر دی

اسلام آباد(پی این ائی)پی آئی اے نےمتحدہ عرب امارات کیلئے بکنگ بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کیے جانے کے بعد 12 اگست تک متحدہ عرب امارات کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔پاکستان ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے اور فوری طور پر یہ سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔ اس وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ ’شارجہ اور العین کے لیے مخصوص ٹریول ایڈوائزی کے تحت بکنگ جاری رہے گی اور 11 اگست سے ابو ظہبی کی بکنگ بھی کھول دی جائے گی جبکہ دبئی کی کیلئے پروازوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close