کراچی میں کورونا کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کراچی کی فضائی آلودگی 40 فیصد کم ہوگئی۔ حکام کے مطابق شہر قائد میں لاک ڈاون سے فضائی آلودگی 40 فیصد کم ہوگئی۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی میں لاک ڈاؤن لگایا تو اسکے دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ اب ماحولیاتی فائدہ بھی سامنے آگیا ہے۔کراچی کے فضائی ماحول اور شور کی سطح میں 30 سے 40 فیصد تک بہتری کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close