ٹیوب ویلز میں اضا فہ پانی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے ٹیوب ویلز میں اضافے سے اسلام آباد میں پانی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری آئی ہے، واضح رہے سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کے پاس شہر اسلام آباد کو پانی فراہم کرنے کے لئے 170 ٹیوب ویل مختلف سیکٹرز میں اپنی درست حالت میں موجود ہیں، جن میں 5 نئے ٹیوب ویل بھی شامل کئے گئے ہیں اور 9 ٹیوب ویلز کا مرمتی کام کرکے دوبارہ سے آ پرشنل کردیا گیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ ماہ مختلف سیکٹرز میں مزید چار سے پانچ نئے ٹیوب ویل بھی سسٹم کے اندر شامل ہوجائیں گیاس ضمن میں اسلام آباد بھر کے شہریوں کو جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت پانی کی ترسیل جاری ہیمزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ واٹر سپلائی کا متعلقہ عملہ مختلف اوقات میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے تاکہ شہریوں کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر آ ئی ایٹ، آ ئی نائن اور ان سے ملحقہ سب سیکٹرز میں شہریوں میں پانی کی ترسیل کا دارومدار ٹیوب ویلز پر ہے جس کے لئے شعبہ واٹر سپلائی کا متعلقہ عملہ مختلف اوقات میں ان سیکٹرز میں چوبیس گھنٹے تعینات ہیدریں اثنائ￿ ٹیوب ویلز کے آ پریشنلز ہونے سے اسلام آباد میں ٹینکرز کی طلب میں بھی خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے، ان اقدامات کے باعث جہاں سی ڈی اے کو ماضی میں ایک دن میں 400 سے زائد شکایات موصول ہوتی تھیں اب نظام میں بہتری کے باعث شکایات کا تناسب کم ہوکر یومیہ 150 تک آ گیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں پانی کی ترسیل مکمل طور پر جاری رکھنے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ ٹینکرز اور عملہ کی تعداد بھی کم کرکے 25 میں 10 کردی گئی ہے جنکو چوبیس گھنٹے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہیشعبہ واٹر سپلائی کا عملہ اسلام آباد کے بعض سیکٹرز میں پرانی، بوسیدہ اور خراب واٹر سپلائی کی لائنیں جو قابل مرمت ہیں انکو مرمت کرکے دوبارہ سے پانی کی فراہمی کو بحال بھی کررہا ہے اور پانی لیکج کی تمام چھوٹی بڑی شکایات کو بھی ختم کررہا ہے، اسی طرح واٹر سپلائی کے لئے نئی اور جدید پائپ لائنیں بچھانے کا سلسلہ زیر زمین جاری ہیمزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو تاکید بھی کی گئی ہے کہ پانی کے بے دریغ استعمال سے اجتناب کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہریوں کو گہری بورنگ کرنے سے بھی روکنے کی اپیل سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے کی ہے، اسی ضمن میں اگر کسی شہری کی گہری بورنگ کی شکایت موصول ہوئی تو انتظامیہ اس شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کرے گی سی ڈی اے انتظامیہ پانی کے ترسیلی معاملات کے سلسلے میں اسلام آباد کے تمام نجی و سرکاری گھروں اور کمرشل بلڈنگز کا سروے بھی شروع کررہی تاکہ ہر جگہ پانی کا پریشر اور کنکشن کو ری چیک کیا جاسکے کہ کس جگہ پانی کا کیا مسئلہ ہے اس سلسلے میں متعلقہ شعبے نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں