راولپنڈی (آن لائن )شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات سپاہیوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگیا ۔علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔پاک فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
افغان طالبان کی جنگی کارروائیاں تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
کابل (پی این آئی) کابل کر گرد و نواح اور ملک کے دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری کارروائیوں کے حوالے سے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے طالبان کی طرف سے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے وعدے پر سوال اٹھاتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جنگ ’زیادہ خوفناک اور تباہ کن مرحلے‘ میں پہنچ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’طالبان کی کارروائی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈیبرا لیونز کا کہنا تھا کہ ’ایک پارٹی جو مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتی تھی وہ اتنے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ مول نہیں لے گی، کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ مفاہمت کا عمل ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں