بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، 23ارب کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 23ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ 2020-21کے مطابق 23ارب روپے سے زائد کی رقم سرکاری ملازمین، پینشنرز اور ان کے اہلخانہ کو غیر قانونی ادا کیے گئے تھے،جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے ملازمین سے صرف 9لاکھ روپے برآمد کئے،2019-20میں گریڈ ایک سے 20تک کے 55ہزار 383ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگی کی گئی اور 2019میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 6ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی،رپورٹ کے مطابق فروری 2020میں وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ 40ہزار 488سرکاری ملازمین کو بلاک کیا جبکہ بلاک سرکاری ملازمین میں بی آئی ایس پی کے 2سو 15اپنے ملازمین بھی شامل تھے،2010سے 2020میں 16ارب سے زائد کی رقم سرکاری ملازمین کو غیر مشروط ادا کی گئی تاہم ان سرکاری ملازمین سے تاحال کوئی ریکوری نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں