لاہور (آئی این پی)ملک کے تین اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20فیصد سے تجاوز کر گئی، آٹھ اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5فیصد جبکہ 6میں 10 فیصد سے زائد ہے، نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مظفرآباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح 23.65، میرپور 19.53فیصد، کراچی میں 20.88، حیدرآباد میں 15.36فیصد جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 17.34فیصد ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07فیصد رہی، اسکردو میں 12.44فیصد اور گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11ریکارڈ کی گئی،ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 8.56فیصد، صوابی 5.43فیصد، مردان 6.67 فیصد، لاہور میں 7.70، فیصل آباد میں 6.12 جبکہ بہاولپور میں 5.51فیصد رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں