ماہی گیروں نے کراچی بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی

کراچی(آئی این پی)ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجا بند کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا۔ ماہی گیروں نے احتجاجا کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں،چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی، رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close