اسلام آباد (آئی این پی)کورونا وائرس سے 95افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23ہزار 795ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 63ہزار 125ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 720نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3لاکھ 62ہزار 557، سندھ میں 3لاکھ 96ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47ہزار 452، بلوچستان میں 31ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8ہزار 615، اسلام آباد میں 90ہزار 93جبکہ آزاد کشمیر میں 26ہزار 421کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63لاکھ 93ہزار 404افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 57ہزار 233نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59ہزار 491مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4ہزار 275مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23ہزار 797ہوگئی، پنجاب میں 11ہزار 172، سندھ میں 6ہزار 168، خیبرپختونخوا میں 4ہزار 524، اسلام آباد میں 811، بلوچستان میں 331، گلگت بلتستان میں 150اور آزاد کشمیر میں 641مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں