کراچی (آئی این پی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لگائے گئے لاک ڈان کو 9 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے ملک کے 13 اہم شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا مشترکہ اجلاس وفاقی ویزر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر سربراہی منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جنرل حمود اور این سی او سی کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے اکابرین نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے خصوصا کراچی میں وبا کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈان 9اگست سے ختم ہو جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے ان تمام شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا جن میں وبا کا پھیلا زیادہ ہے اور ہر سطح پر بہتر روابط اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں حکومت سندھ کی ویکسینیشن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ میں اسکول کھولنے اور امتحانات لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔دوران اجلاس لاک ڈان کے خاتمے اور ماہ محرم کی آمد کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا گیا۔اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں وبا کا پھیلا زیادہ ہے، وہاں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے سبب سندھ میں یکم اگست سے 8 اگست تک سخت لاک ڈان لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔سندھ حکومت نے لاک ڈان کے دوران پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا اور اس عرصے میں تمام کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر بند رہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 720 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 95 افراد کی موت واقع ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں 9 اگست سے پابندیوں میں نرمی کی جائے گی تاہم چند پابندیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔کراچی میں کورونا ویکسینیشن ڈرائیو تھرو سینٹر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جب لاک ڈان کا سخت فیصلہ کیا تھا تو کہا تھا کہ 9 اگست کو صورتحال کو دیکھتے ہوئے پابندیوں کو ختم کرنے کی جانب جائیں گے، اب کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ختم ہوگیا ہے اور اب ہمارا ہدف ہے کہ ان کیسز کی تعداد میں کمی لائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت 9 اگست سے پابندیوں میں نرمی کرے گی تاہم پابندیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں