لاہور ( آئی این پی) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافر جتنا سفر کریں گے اتنا ہی کرایہ دیں گے، حکومت پنجاب کا اورنج میٹرو ٹرین کے لیے نیا کرایہ جاری کرنے فیصلہ ، کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ آفس کو ارسال کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کر نے فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے نئے کرایے نامے کی سمری وزیراعلی آفس کو ہفتہ کے روز کے ارسال کردی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری کے مطابق نئے کرایے نامے میں لاہور اورنج ٹرین کے مسافروں کرایہ کے لیے 7 کیٹگریز متعارف دی گئی ہیں جس میں کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا، ایک سے 4 کلومیٹر اور ایک سے 10 کلومیٹر کی ترتیب سے کرایے کی مختلفکیتگریز ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق اس وقت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں جن میں کم فاصلے پر سفر کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور انکا کرایہ زیادہ بھی زیادہ اور اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے ۔ نئے کرایے نامے کے بعد کم فاصلے تک سفر کرنیوالوں کے لیے کرایہ اب 20 روپے ہوجائے گا جبکہ کرایوں میں کمی سے مسافروں تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سالانہ ساڑھے 4ارب سے زائد سبسڈی دی جارہی ہیلیکن اب مسافر جتنا سفر کریں گے اتنا ہی کرایہ دیں گے، جبکہ مسافروں کی سہولیات کو بڑھانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں