اسلام آباد (پی این آئی) امریکہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے سفری پابندیاں نرم کردیں۔ امریکہ نے پاکستان کیلئے سفری پابندیاں نرم کرتے ہوئے اس کا درجہ لیول فور سے کم کرکے لیول تھری کردیا ہے۔ لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب یہ پابندی ختم ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے سفارتی عملے کیلئے پابندیاں برقرار رہیں گی۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں امن و سلامتی کی بہتر صورتحال کا اعتراف ہے۔ امریکہ کا یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا چیلنج سے بہتر طور پر نمٹنے کا اظہار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایات میں مزید مثبت تبدیلی آسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں