حکمران جماعت نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں

مردان(پی این آئی)حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں اُڑا لیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مردان سے پی ٹی آئی کے صدرنجینئر عادل نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ،مردان، پی کے 48یو سی الو میں پیپلز پارٹی کو زوردار دچھکا۔مرحوم ظہور استاد کے فیملی اظہر استاذ ‘ اطبار شاہ فیملی ‘ میر حواس خان فیملی ‘ اور مسری خان فیملی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔مردان میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کو حکمراں جماعت کی ایک کامیابی سمجھا جارہا ہے۔تحریک انصاف کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی انجینئر عادل نواز کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور حکمراں جماعت کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 2 سینئر ترین رہنماوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے معاملات طے کر لیے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ دیگر لیگی رہنماوں کے ہمراہ 8 اگست کو پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت 8 اگست کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، اراکین اسمبلی، سینیٹرز اور صوبے کے اہم قبائلی و سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔جلسے کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جلسہ عام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین بھی شریک ہونگے۔شمولیتی جلسہ سابق صدر پی پی پی بلوچستان میر علی مدد جتک کے رہائش گاہ میں منعقدہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہونے کیلئے متحرک ہوگئی، اس حوالے سے صوبائی قیادت نےصوبے کے اہم سیاسی وقبائلی عمائدین سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ اور سردار چنگیز خان ساسولی سینکڑوں ساتھیوں سمیت 8اگست کو باقائدہ پیپلز پارٹی میں اعلان کر ینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کوئٹہ میں جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کرینگے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close