ملک کے وہ 6شہر جہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی، این سی او سی کی تشویشناک رپورٹ

اسلام آباد (پی این آئی) این سی اوسی نے کہا ہے کہ ملک کے6 بڑے شہر وں میں کورونا کا پھیلاوٴ زیادہ ہے، اسلام آباد،کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد میں کیسز کی شرح 67 فیصد ہے،سندھ کی نسبت پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کیسز کی رفتار سست ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور، میجر جنرل محمود اور ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر نے شرکت کی۔اسلام آباد، کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد میں کیسز کی شرح 67 فیصد ہے، سندھ کی نسبت پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کیسز کی رفتار سست ہے۔کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں کراچ میں کیسز میں 3 فیصد کمی آگئی ہے، کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں9اگست سے لاک ڈاوَن ختم ہوجائے گا، کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں 9اگست سے مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولی جاسکیں گی، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔ اسی طرح ترجمان سندھ حکومت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے سندھ میں 50 سے 55 ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرنے کی دھمکی ویکسی نیشن میں گیم چینجر ثابت ہوئی، سم بند کرنے کے فیصلے کے بعد ویکسی نیشن 2 لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی۔ کراچی میں ایک لاکھ 60 ہزارافراد نے تین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگے رہے۔ایک دن میں 2 لاکھ 90 ہزارویکسی نیشن کی جو بڑا نمبر ہے، جو ویکسی نیشن 50 ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کا ہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔ محرم ایک اور ٹیسٹ کیس ہوگا، دینی اجتماعات کے لیے چھوٹے پیمانے پر ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ویکسین لگوائیں اور ماسک پہنیں، کوشش ہے شہریوں کے تعاون سے شہر میں مثبت تبدیلی لاسکیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے، کل تک 9 اگست کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن آجائےگا۔یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور، میجر جنرل محمود اور ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا کہ ملک بھر 67 فیصد کیسز کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور ، راولپنڈی اور حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں