کورونا وائرس کی چوتھی لہر، پنجاب میں ایک اور خطرناک قسم کا حملہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے جو کہ کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ) کی وجہ سے آئی ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی نائجیرین قسم بھی موجود ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے مطابق پنجاب میں نائجیرین ویریئنٹ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے چار ہزار 720 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 95 افراد نے اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close