جنید صفدر کی سیاسی میدان میں انٹری؟ اگلا الیکشن کہاں سے لڑنے جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیاسی میدان میں آنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ویزا نہیں پاسپورٹ ختم ہوا، بیمار تو تھے ہی نہیں، اصل مسئلہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔صرف پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے پیدا ہوئے۔نواز شریف کے پرو انڈیا ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔اگر وہ یہاں آ کر گرفتار ہوں تو بھارت کو شور مچانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خبر یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رحیم یار خان سے اگلا الیکشن لڑیں گے۔مریم کے سمدھی میاں منیر کا وہاں پر اثر ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ یہ خبریں تو گذشتہ دو سال سے سامنے آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر اعوان نے بھی باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس مقصد کے لیے جنید صفدر نے دو سال قبل بھی جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں ۔ دو سال قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ن لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کی بڑی بڑی تصاویر اورفلیکسز جاتی امرا کے باہر لگائی تھیں ۔ن لیگی زرائع کے مطابق جنید صفدر کی سیاسی تربیت نواز شریف نے کی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ جنید صفدر اعوان کو اپنے ساتھ سیاسی جلسوں میں بھی لے کر جاتے تھے۔تاہم اس کے بعد ن لیگ کے سیاسی حالات بدلتے گئے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ محمد جنید صفدر نے حال ہی میں برطانیہ سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔۔سوشل میڈیا پر صارفین نے جنید صفدر اعوان کے سیاست میں آنے کے معاملے پر مختلف قسم کے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close