متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے بری خبر، قومی ائیرلائن نے بکنگ بند کر دی

ریاض(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 اگست 2021ء بروز جمعرات پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ان مسافروں کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے جو کئی ماہ سے فضائی سفر کی پابندی کے باعث اپنے ملک میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔تاہم ان پاکستانیوں کو ایئرپورٹس حکام نے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث پروازوں میں سوار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس کے بعد ایمریٹس اور فلائی دُبئی نے پاکستانی مسافروں کو امارات لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔ اب پی آئی کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ 12 اگست تک متحدہ عرب امارات کے لیے بکنگ بند کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط پر عمل درآمد نہ ہونا بتائی گئی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ امارات کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے اور فوری طور پر یہ سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔اس وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شارجہ اور العین کے لیے مخصوص ٹریول ایڈوائزی کے تحت بکنگ جاری رہے گی اور 11 اگست سے ابو ظہبی کی بکنگ بھی کھول دی جائے گی۔ تاہم دبئی کی بکنگ بعد میں اوپن ہوگی۔ واضح رہے کہ امارات روانگی کی پرواز میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ہونا لازمی ہوگا جسے روانگی کے وقت جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد ووقت نہ گزرا ہو۔یہ ٹیسٹ رپورٹ منظور شدہ لیبارٹری سے ہونا ہے جس کی ویریفیکیشن کے لیے اس پر QR کوڈ ہونا بھی ضروری ہوگا۔ جہاز میں سوار ہونے سے قبل چار گھنٹے پہلے تک مسافروں کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا۔ صرف وہی مسافر امارات واپس آ سکیں گے جن کے پاس کارآمد رہائشی ویزہ ہو گا اور ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود ہوگا۔ سفر کے وقت دوسری خوراک حاصل کیے کم از کم چودہ روز گزر جانا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close