ایف آئی اے نے حامد میر کے بھائی کو گرفتار کر لیا

لاہور(پی این آئی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کےسائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق عامر میر سائبر کرائم کے پاس ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عامر میر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ سینئر صحافی عامر میر آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کوبھی حراست میں لیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close