جہانگیر ترین پی ٹی آئی کو چھوڑ کر عمران خان کے خلاف جائیں گے تو ہم کیا کریں گے؟ ترین گروپ کے رہنما سعید اکبر نوانی نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو جواب دے دیا۔ایک بیان میں جہانگیر ترین گروپ کے سعید اکبر نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان اپنی بات کررہے ہوں گے، وہ ہماری بات نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کی اکثریت آزاد لڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی، 1985 سے آزاد حیثیت میں لڑتے آئے ہیں اور جیتے آئے ہیں۔ترین گروپ کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ 2 دن قبل جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا تھا، سیاست میں ایسی لہریں آتی رہتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم جہانگیر ترین کو کیوں چھوڑیں گے؟ ترین گروپ کے لوگ پہلے بھی پارٹی میں تھے اور آج بھی ہیں۔سعید اکبر نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کو چھوڑ کر عمران خان کے خلاف جائیں گے تو پھر دیکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close