حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جوابی کارروائی، ترین گروپ اراکین کی جانب سے اجتماعی استعفے دینے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی ) تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے حکومتی عہدوں سے اجتماعی استعفوں سمیت دیگر تجاویز پر غور شروع کردیا۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم ترین مشاورت اجلاس منعقد ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں دو صوبائی وزیر، وزیر اعلی کے دو معاونین خصوصی، دو مشیر، دو پارلیمانی سیکریٹری، ایک چیئرمین اتھارٹی سمیت مجموعی طور پر 30 ارکان شامل ہیں جن میں 9 ایم این اے اور 21 ایم پی اے ہیں۔دوسری جانب ترین گروپ کے چند ارکان سے حکومتی شخصیات کے خفیہ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ترین گروپ کے چند ارکان کی جانب سے گروپ سے علیحدگی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close