اسلام آباد(آئی این پی) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگنے تک بوسٹر ڈوز لگوانے کی ضرورت نہیں،اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جنہیں ابھی تک ایک یا دونوں ڈوزز نہیں لگی ہیں۔جمعہ کو ڈاکٹر فیصل سلطان نے امریکی ماہرین کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید ایک ویکسین کی خوراک یا بوسٹر ڈوز دینے کی تجویز دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین کی ضرورت ان لوگوں کو ہے جنہیں ابھی تک ایک یا دونوں ڈوزز نہیں لگی ہیں ۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا جاسکتا ہے جب زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگ چکی ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں