اے ڈی بی کی کوویڈ ویکسین پروگرام کیلئے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کوویڈ ویکسین پروگرام کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک(ے ڈی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ پاکستان کے نیشنل ڈپلائمنٹ اینڈ ویکسینیشن پلان کیلئے معاون ہوگا ۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے کوویڈ ویکسین کی 39 لاکھ80 ہزارخوراکیں ، سیفٹی باکس اور سرنجیں حاصل کی جاسکیں گی ۔ پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے دسمبر2020 میں شروع کئے جانے والے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیا پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں